تیس ستمبر کے بعد سے پانچ سوروپے کے پرانے نوٹ ختم کردیئے جایئں گے

سٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ تیس ستمبرکے بعد کسی بھی صارف سے پانچ سوروپے کے پرانے نوٹ وصول نہ کیے جایئں کیونکہ ان کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی،مرکزی بینک نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کمرشل بینک پانچ سو روپے کے پرانے نوٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرادیں جس کے بعدیکم اکتوبر سے پورے ملک میں پانچ سو روپے کے نئے نوٹ قابل استعمال ہوں گے اس حوالے سے سٹیٹ بینک صارفین کی سہولت کیلئے معلومات فراہم کرتا رہاہے

ای پیپر دی نیشن