لاہور (پ ر) الفرحت ویلفیئر فاﺅنڈیشن لاہور کی صدر عائشہ رفیق رانا نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں غیور عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دے کر نام نہاد انقلابیوں کو مسترد کر دیا‘ سلمان رفیق کی کامیابی علاقہ کےلئے نیک شگون ہے۔ بیان میں عائشہ رفیق نے مزید کہا پنجاب حکومت کی سیلاب متاثرین کو ریلیف کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ مصیبت زدہ ہم وطنوں کی خدمت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ حکومت کے بروقت انتظامات کی بناءپر سیلاب اور بارشوں سے زیادہ نقصان اٹھانا نہیں پڑا۔