ارباب اختیار ساتھ دیں تو بلوچستان کا مسئلہ حل کرا سکتا ہوں۔ پرنس محی الدین

Aug 25, 2013

لاہور (پ ر) بلوچ رابطہ اتفاق تحریک پاکستان کے سربراہ پرنس آف قلات پرنس محی الدین بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ خالی خولی نعروں سے حل نہیں ہو سکتا۔ وہاں معاشی صحت اور تعلیمی میدان میں انقلاب لانا ہو گا اور وہاں کے غریب عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنا ہو گا کہ میں ”برات“ کے سربراہ کی حیثیت سے بلوچستان کے کریہ کریہ کونہ میں گیا ہوں۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں اور علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ارباب اختیار سچے دل کے ساتھ میرا ساتھ دیں تو میں بلوچستان کا مسئلہ حل کر سکتا ہوں کیونکہ بحیثیت پرنس آف قلات بلوچستان کے عوام مجھ سے محبت کرتے اور مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں