”13 لاکھ ٹن گندم غیرقانونی ذخیرہ کی گئی“

Aug 25, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر‘ نیوز رپورٹر) پنجاب میں 13 لاکھ ٹن گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف۔ ایگری اینڈ اکنامک فورم کے چیئرمین ابراہیم مغل‘ فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین بلال اسلم صوفی نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کے لالچ میں ذخیرہ اندوزوں نے گندم ذخیرہ کر رکھی ہے جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1440 روپے سے بڑھ گئی۔ ابراہیم مغل نے کہا کہ غیرقانونی طورپر سٹاک کی گئی 13 لاکھ ٹن گندم سے ذخیرہ اندوز 6 سے 7 ارب روپے کی ناجائز منافع خوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 روپے کلو گندم کا آٹا 40 روپے کلو فروخت کرنا زیادتی ہے۔ ایک کلو آٹے کی قیمت 34 روپے کلو مقرر کی جائے۔

مزیدخبریں