لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات مرزاگلریز بیگ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عوام کے ہمدرد اور مخلص نمائندے جیت گئے جبکہ شعبدہ بازی ہار گئی۔ لاہور کے عوام نے آزادانہ ما حول میں قابلیت اوراہلیت کی بنیاد پراپنے پسندیدہ امیدوارو ں کے حق میں ووٹ کا حق استعمال کیا۔