لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ 3ہفتوں کے دوران 18 سبزیوں، 6 پھلوں، برائلر مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سبزیوں پھلوں گوبھی کی قیمت 35 روپے اضافے سے 89 روپے کریلے 35 روپے اضافے سے 84 روپے، گھیا کدو 36 روپے اضافے سے 54 روپے، کھیرا 20 روپے اضافے 64 روپے، دیسی ٹینڈے 40 روپے اضافے سے 74 روپے، آلو سٹور 3 روپے اضافے سے 9 روپے، لہسن دیسی 5 روپے اضافے سے 89 روپے، ادرک چائنہ 15 روپے اضافے سے 149 روپے، ادرک برما 5 روپے اضافے سے 79 روپے، مولی 6 روپے اضافے سے 18 روپے، ٹھنڈی 24 روپے اضافے سے 64 روپے، حلوہ کدو 5 روپے اضافے سے 19 روپے، پھلیاں 10 روپے اضافے سے 74 روپے، شلجم 15 روپے اضافے سے 54 روپے، پھلوں میں ایک درجن کیلا اول 5 روپے اضافے سے 64 روپے، کیلا دوم درجن 4 روپے اضافے سے 48 روپے، آڑو دوم 10 روپے اضافے سے 74 روپے، آم چونسہ کالا 5 روپے اضافے سے 59 روپے، انگور گولہ 5 روپے اضافے سے 99 روپے اور میٹھا درجن کی قیمت 4 روپے اضافے سے 54 روپے ہوگیا ہے۔ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 43 روپے اضافہ ہوا اور اس کا ریٹ 199 روپے سے بڑھ کر 242 روپے ہو گیا۔ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 16 روپے اضافہ ہوا اور انکا ریٹ 76 روپے سے بڑھ کر 92 روپے ہو گیا ہے۔
پھلوں/ سبزیوں کی قیمتیں