بولان(آئی این پی ) بولان کے علاقے بھاگ میں دو گروہوں میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل بھاگ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوگیا ،جس کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ میں دو افردا زخمی بھی ہوگئے۔ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دونوں گروہ مورچہ زن ہیں اور جدید ہتھیاروں کے ذریعے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اسسٹنٹ کمشنر بھاگ عبدالعزیز نے میڈیاکو بتایا کہ مسلح تصادم روکنے کے لئے علاقے میں لیویز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔
بولان /تصادم