ہنگو (آن لائن) ہنگو میں مسلح شدت پسندوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو شدت پسند جاں بحق، تیرہ گرفتار کر لئے گئے۔ ٹل روڈ پر شدت پسندوں کی اطلاع پر ڈی پی او ہنگو سجاد خان کی قیادت میں سکیورٹی فورسز اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔ شدت پسندوں نے ایک گھر میں پناہ لے کر فورسز پر فائرنگ کی۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کیا۔ ڈی پی او ہنگو کے مطابق شدت پسندوں سے بھاری ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے۔ آپریشن کے دوران ٹل روڈ پر تمام بازار بند رہے اور لوگ گھروں میں محصور رہے۔