ضمنی الیکشن میں کامیابی، اللہ نے متحدہ کو ٹھپہ مافیا کے الزام سے بری کر دیا: الطاف

Aug 25, 2013

لندن (این این آئی+نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فوج کی نگرانی میںہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا۔ قدرت نے ایم کیوایم پر برسوں سے لگائے جانیوالے ٹھپہ مافیاکے بیہودہ الزامات کوسراسر جھوٹ،غلط اور بے بنیاد ثابت کردیا۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایم کیوایم کوحاصل ہونیوالے عوامی مینڈیٹ کوتسلیم نہیںکیا اور ایم کیو ایم پر مسلسل یہ الزامات لگائے جاتے رہے کہ ایم کیوایم زور زبردستی اوردھاندلی سے الیکشن جیتتی ہے، ٹھپہ لگاتی ہے، ایم کیوایم کے مخالفین کی طرف سے مطالبات کرائے جاتے رہے کہ کراچی میں انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ 22 اگست کوکراچی میں ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میںکرائے گئے۔ پولنگ سٹیشنوں کے باہر، پولنگ بوتھ کے اندر ہر جگہ فوج تعینات تھی اور اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرہے کہ اسکے باوجود لوگ بڑی تعداد میں نکلے اور انہوں نے بھاری تعداد میں ایم کیوایم کوووٹ دئیے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی عدالت ایم کیوایم کو بری کرے نہ کرے، اللہ تعالیٰ کی عدالت نے ایم کیوایم کو الزامات اور بہتانوں سے بری کر دیا ہے۔دریں اثنا الطاف نے حافظ طاہر اشرفی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ایم کیو ایم نہ ٹھپہ لگاتی ہے نہ ہی گن پوائنٹ پر ووٹ لیتی ہے۔ مخالفین کو چاہئے کہ وہ ایم کیو ایم کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔ طاہر اشرفی نے الطاف کو مبارکباد دی۔

مزیدخبریں