سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبے شوپیاں میں گرفتاریوں کیخلاف ہڑتال کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ پولیس کے ہا تھوں 11 نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف شوپیاں اور اس کے مضامات میں ہمہ گیر ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ہڑتال کی وجہ سے کاروباری اور تجاری مراکز بند رہے جبکہ ٹریفک بھی معطل رہی۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ شوپیاں میں 35 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے درجنوں نوجوانوں کی ایک لسٹ مرتب کی ہے جن کے گھروں پر گزشتہ تین دن سے چھاپے مارے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔دوسری جانب حریت کانفرنس گ کے چیئر مین سید علی گیلانی کی اپیل پر وادی بھر میں مصر میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔اس موقعہ پر معصوم شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ کشمیر یونیورسٹی میں طلبانے سید علی شاہ گیلانی کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظر یونیورسٹی احاطے کے اندر ہی پہلے احتجاج کیا جس کے دوران امریکہ اور مصری فوجی جنرل کے خلاف نعرہ بازی کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے مصر ، شام اور عراق میں مسلمانوں کے قتل عام کو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ان ممالک میں مسلمانوں کے قتل عام میںخود مسلمان حکومتیں ملوث ہیں۔میرواعظ نے او آئی سی سے مصر، شام اور عراق میں لوگوں کے قتل عام اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے اپنی کوششیں بروئے کار لانے کی اپیل کی۔ مقبوضہ کشمےر کے سرکاری ملازمین کی مشترکہ مشاورتی کمیٹی(جے سی سی )کی کال پر 2روزہ احتجاجی پروگرام کے آخری دن ملازمین کی مکمل کام چھوڑ ہڑتال کے نتےجے میںتعلیمی اداروں سمیت رےاست کے کم و بےش تمام سرکاری دفاتر اور سول سیکریٹریٹ میں معمول کا کام کاج درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ فر ےڈم پارٹی کے سربراہ شبےر احمد شاہ کو بھارتی فوج نے پلہالن جا تے ہو ئے سنگھ پور مےںدرجنوں ساتھےوں سمےت گر فتار کر لےا ۔فریدم پارٹی نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔