لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فون،گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا جبکہ مقامی صحافی کو مزاحمت پر زخمی کر دیا گیا۔ مسلم ٹاﺅن گلزار انڈر پا س کے قریب مقامی صحافی یاسین خان سحر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، مزاحمت پر زخمی کرکے فرار ہو گئے۔ واپڈا ٹاﺅن میں چوروں نے چیئرمین برڈ ایسوسی ایشن انجم رشید چیمہ کے بھائی کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت کے 80طوطے چوری کر لئے، سبزہ زار میں ڈاکو محبوب کے گھر گھس کر ساڑھے9لاکھ کے طلائی زیورات ونقدی ،گلشن اقبال میں خرم کے گھر سے 9لاکھ کے زیورات ونقدی ، شرافت کے گھر گھس کر 8لاکھ،ٹاﺅن شپ میں نثار احمد کے گھر گھس کر ساڑھے 7 لاکھ، فیکٹری ایریا میں خلیل کے گھر گھس کر6لاکھ، اسلام پورہ میں امداد حسین بھٹی کی فیملی سے ساڑھے4لاکھ، اچھرہ میں عاشق کی فیملی سے 4لاکھ روپے، ٹاﺅن شپ میں اشفاق کی فیملی سے4لاکھ، مناواں میں وقاص سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، ساندہ میں ناصر سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں شہباز سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں شاہد سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ جوہر ٹاﺅن میں زاہد،گلشن راوی میں عثمان ، مسلم ٹاﺅن میںاعجاز ، جوہر ٹاﺅن میں بلال کی گاڑیاں جبکہ ریس کورس سے وسیم، شمالی چھاﺅنی سے عاشق، چوہنگ میںعلی احسن، باغبانپورہ میںاویس، نیو انارکلی میں شہزاد، ساندہ میںصدیق، رائے ونڈ میں احمد، اچھرہ میں عامر، شادمان میں مقصود، رائے ونڈ میں کامران، بادامی باغ میں حافظ، نواب ٹاﺅن میں عبدالرشید ،سبزہ زار میں میاں عثمان اور دیگر چار، سبزہ زار میں وقاص، مصری شاہ میں شاہ نواز، وحدت کالونی میں غلام مرتضیٰ ، اکبری گیٹ میں خرم، وحدت کالونی میں زاہد ، برکی میں سفیان، سول لائن میں اعجاز ،گارڈن ٹاﺅن میںآصف، نصیر آباد میں علی عباس، سبزہ زار میں ندیم ، شفیق آباد میں علی، برکی میں سرور، بادامی باغ میں شہزاد اور ہربنس پورہ میں وسیم کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ قبل ازیں جنوبی چھاﺅنی کے علاقہ میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے حراست سے فرار ہونے والا ملزم کو سبزہ زار کے علاقہ میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میںہلاک کردیا، اشتہاری ملزم کے سر کی قیمت5لاکھ روپے مقرر تھی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے خود ہی فرارکرایا۔ پولیس کے مطابق تھانہ جنوبی چھاﺅنی کا اے ایس آئی عباس سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم عتیق کو پیشی کیلئے لے جارہا تھاکہ تھانہ سرور روڈ کی حدود میں عتیق کے ساتھی حملہ کرکے اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ملزم کو ہلاک کردیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔