لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے اپنی ناکام پا لےسوں کی وجہ سے مسلم لےگ (ن) بھی ”پےپلزپارٹی“ بن رہی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کی سالمےت کے تحفظ کی پالےسی مےں حکومت کو مزےد تاخےر نہےں کرنی چاہئے۔ نےشنل سکیورٹی کونسل کے معاملے پر حکو مت پارلےمنٹ کو اعتماد مےں لے‘ ضمنی انتخابات کے نتائج سے تحر ےک انصاف پر کوئی منفی اثر نہےں پڑیگا۔ اےک انٹرو ےو مےں انہوں نے کہا حکومت نے اقتدار مےں آنے سے پہلے قوم سے بہت سے وعدے کئے لےکن تےن ماہ ہونے جا رہے ہےں۔ بدقسمتی سے آج تک کسی بھی وعدے پر مکمل عمل نہےں ہوسکا جس کی وجہ سے غرےب عوام کے مسائل مےں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا آئے روز پٹر ولےم اور بجلی مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافے سے ملک مےں مہنگائی اور بیروزگاری مےں خطرناک حدتک اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
ہاشمی