چارسدہ (این این آئی) تھانہ سروکلی کے علاقہ کونارا کالونی کے قریب سے پولیس نے دو بم برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق دونوں بم سڑک کنارے درختوں میں پڑے تھے جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ۔ دونوں بموں کا وزن سات سات کلو تھا۔ دھماکہ خیز مواد میں ڈیٹونیٹر اور پرائما کارڈ شامل تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسند اسے بڑے پیمانے پر تباہی کیلئے استعمال کرنیوالے تھے۔ یہ منصوبہ مقامی پولیس نے ناکام بنا دیا۔
بم برآمد
چارسدہ: نارا کالونی سے دو بم برآمد ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیئے
چارسدہ: نارا کالونی سے دو بم برآمد ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیئے
Aug 25, 2013