نیویارک( نیٹ نیوز)موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے۔ اب ذرا اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جو باجا بجانے میں کمال مہارت رکھتے ہیں جبکہ ان کا یہ انوکھا ساتھی ایسے اونچے سر لگاتا ہے کہ سب حیران رہ جاتے ہیں۔یہ ننھابچہ ایک ہی سال کا ہوا ہے اور اس کی موسیقارانہ صلاحیتوں کا اندازہ تولگائیں جس نے اپنے پالتو کتے کو بھی سروں کا جادو جگانا سکھا دیا ہے اور خود بھی باجا بجا کراس کا ساتھ دیتا ہے۔