ملتان (خاتون رپورٹر) موضع صدر پور کے چکر والا باغ میں کوٹھی حیدر آباد ورائٹی کا ایک ایسا پودا بھی ہے جس پر لگنے والے آموں کا وزن 2 کلو سے لے کر 3 کلو فی آم ہے۔ باغ کے مالک حامد خان درانی نے نوائے وقت کو بتایا کہ انہوں نے آم کا پودا حیدر آباد دکن سے منگوایا ہے۔ یہ نمائشی قسم کا پودا ہے اس پر 30 سے 35 آم لگتے ہیں۔ انہوں نے بتایا ایک اور قسم کا آم انوکھا سردا ہے جس کا وزن ساڑھے تین کلو تک ہوتا ہے۔