نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے ڈیزائن میں نقائص‘ نیب نے تحقیقات شروع کردی

Aug 25, 2013

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کے ڈیزائن میں نقائص سے متعلقہ شکایات پر انکوائری شروع کر دی، نیب زرائع کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں نیب کے اے اینڈپی (ایورنس اینڈ پری ونشن) ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا، نیب کو گزشتہ سال 17 دسمبر کو شکایت موصول ہوئی اور رواں سال جنوری میں اس پر نوٹس لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں