کراچی (این این آئی) دنیا بھر میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ہے اور جو پانی وہ پیتے ہیں وہ زہر آلود ہوتا ہے۔ زہر آلود پانی میں سنکھیا ہوتا ہے۔ سنکھیا ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو چٹانوں اور مٹی میں پایا جاتا ہے۔ اگر یہ کیمیائی مادہ پانی میں شامل ہوجائے تو انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال وہاں زیادہ خراب ہو جاتی ہے جہاں پر لوگوں کے پاس زمین سے پانی نکال کر پینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ سائنسدانوں نے اب ایک ایسا آلہ بنایا ہے جس سے پانی میں موجود سنکھیا کی مقدار کو ناپا جاسکتا ہے۔ یورپ سے تعلق رکھنے والے ایک سائنسدان روڈ ریگز لاڈو کی جانب سے تیارکردہ اس آلے کا تجربہ چین میں کیا گیا۔ اس ضمن میں چین میں موجود تمام کنو¶ں کے پانی پر تجربہ کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔