زرداری کا ’’تعویذ‘‘ بھی حکمرانوں کی ر خصتی نہیں روک سکتا: جمشید اقبال چیمہ

لاہور( خبر نگار)  تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ آ صف زرداری کا دیاہوا ’’تعویذ‘‘ بھی حکمرانوں کی رخصتی کو نہیں روک سکتا ، مکا کرکے باریاں لینے والی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی سیاست کا عنقریب جنازہ نکلے گا ، پوری قوم تبدیلی چاہتی ہے اور تحریک انصاف کالاکھوں کا اجتماع اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں  نے کہا کہ حکمران گیدڑ بھبکیوں کے بعد منت ترلے کرنے پر آ گئے ہیں لیکن عمران خان عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اپنے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوںگے ۔ (ن) لیگ کی قیادت کل تک آصف زرداری کو علی باباچالیس چور کہتی تھی اور یہاں تک کہا گیا کہ پیٹ پھاڑ کر کرپشن سے لوٹے گئے اربوں واپس لئے جائینگے اور آج یہ حالت ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو بچانے کیلئے پھر اکٹھے ہو گئے ہیں جس سے ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن