افغانستان کا پاکستان کی طرز پر مدارس کی تنظیم بنانے کا فیصلہ

Aug 25, 2014

کابل (این این آئی) افغانستان نے پاکستان کی طرز پر مدارس کی تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، طالبان کے ایک سابق کمانڈر اکبر آغا نے اتوارکو کابل سے ٹیلی فون پر بتایاکہ انہوں نے کابل میں ایک بڑے مدرسے کی تعمیرشروع کی ہے اورپاکستان کے وفاق المدارس کی طرزپر افغانستان میں بھی مدارس کی تنظیم بنائی جارہی ہے جس میں مدارس کو شمولیت کی دعوت دی جائیگی۔اکبرآغاجو اس وقت ’’نجات کی راہ‘‘کے نام سے ایک تنظیم کی سربراہی کررہے ہیں نے کہاکہ افغانستان کے صوبوں میں اس وقت موجود مدارس کی بننے والی تنظیم میںشمولیت کی دعوت دی جائیگی اورپاکستان  کی طرح بعد میں امتحانات کا ایک نظام بھی متعارف کرائیاجائیگا۔ یادرہے کہ کئی اورسابق طالبان رہنماء بھی تعلیمی میدان میں کرداراداکررہے ہیں۔ سابق افغان سفیرملاضعیف،سابو وزیرخارجہ مولوی عبدالوکیل متوکل اورایک اورسابق رہنماء نذرمطمئن نے افغانستان میں کئی مدارس قائم کیے ہیں جس میں اس وقت ہزاروں طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

مزیدخبریں