کابل (این این آئی) افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کی قومی سلامتی کونسل نے پاکستان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے اتوارکو جاری ایک بیان میں کہاکہ سرحدی فورسزکو سرحد کے اس پار سے ہونے والی کارروائی کا فوری طورپر جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ افغان حکومت نے پاکستان کے اس بیان کو بھی مستردکر دیا کہ چند روز قبل افغان فورسز نے بلوچستان کے علاقے میں گھس کر فائرنگ کی۔ پاکستانی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے جعمہ کو پاکستانی علاقے میں گھس کر چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا تھا۔
کارروائی/ حکم