سابق صدر کا طاہر القادری کو ٹیلی فون، سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو ضرور سزا ملے گی، تھوڑی لچک دکھائیں: آصف زرداری

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) سابق صدر آصف زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملے گی۔ دونوں رہنمائوں میں 20 منٹ تک بات چیت جاری رہی۔ اس دوران طاہر القادری نے سابق صدر کو سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہر القادری کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مطالبات کے حوالے سے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ زرداری نے طاہر القادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی رابطہ رہے گا۔ ملک کے آئین و قانون کے دائرے میں جو بھی مطالبات ہیں ان کو حل کروایا جائے گا۔ آئی این پی کے مطابق آصف علی زرداری نے طاہر القادری سے کہا کہ حق کے مطالبات میں تھوڑی لچک کا مظاہرہ کریں، آپ کے مطالبات پر ہماری حکومت سے بات چیت ہورہی ہے، آپ کے مطالبات کو پورا کروائیں گے، قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، نظام کو چلتا رہنے دیں، آپ کی کوششوں اور کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔
زرداری/ فون

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...