اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور قاری حنیف جالندھری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قاری حنیف جالندھری نے چودھری نثار کو مدارس کے ساتھ زیادتیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا۔ چودھری نثار نے قاری حنیف جالندھری کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔ مدارس کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرینگے۔ چودھری نثار نے کہا ہے کہ مدارس کی تنظیموں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی حمایت کردی ہے۔