امیرحیدرہوتی کا سابق مشیر معصوم شاہ 3 بنگلوں 8 پلاٹس کا مالک نکلا، لاکر سے 5 کلو سونا برآمد، مزید 10 روزہ ریمانڈ منظور

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے امیر حیدر ہوتی کے سابق مشیر خاص معصوم شاہ کے مزیددس روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی اور انہیں تفتیش کیلئے نیب کے حوالے کردیا۔ نئی برآمدگی میں معصوم شاہ کی نشاندہی پر ان کے خفیہ لاکر سے 5 کلو سونا برآمد کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق معصوم شاہ کے مختلف شہروں میں تین بنگلے اور آٹھ پلاٹ ہیں۔ قیمتی گاڑیوں اور کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی کے مالک ہیں۔ شب قدر میں 12 کنال کا گھر، پشاور کے علاقے حیات آباد میں دو قیمتی پلاٹ، کراچی میں دو پلاٹ، راولپنڈی میں ایک بنگلہ، پشاور میں ایک بنگلہ، پشاور کے علاقے تہکال میں تین کنال کا پلاٹ شامل ہے۔ وہ 11 اگست 2015ءسے نیب کی حراست میں ہیں۔
معصوم شاہ

ای پیپر دی نیشن