کراچی(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے ایک بار پھر سوک سینٹر میں کے ڈی اے محکمہ لینڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور افسروں سے پوچھ گچھ کے بعد مزید ایک درجن فائلوں کو قبضے میں لے لیا۔ چھاپے کے موقع پر رینجرز اہلکار بھی ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ تھے۔ ایف آئی اے نے کے ڈی اے محکمہ لینڈ کے افسران سے شہر کی مختلف تعمیراتی سکیموں کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور مطلوبہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق قبضے میں لئے جانے والے ریکارڈ میں کلفٹن سکیم نمبر 5 کی دو فائلیں گلستان جوہر اسکیم 36 کی دو فائلیں اور نارتھ کراچی ٹاﺅن کی سات فائلیں شامل ہیں۔