اسلام آباد (صباح نیوز)صرف ایک ماہ میں حکومت کو 23 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوچکی ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث ایک سال میں درآمدی بل میں حکومت کو 300 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوچکی ہے ۔ رواں مالی سال صرف جولائی میں عالمی سپلائرز سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 23 ارب روپے کم خرچ کرنے پڑے ۔ تیل سستا دیکھ کر زیادہ درآمدات شروع کردی گئی ہے۔
تیل بچت