چیف جسٹس جواد خواجہ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بھی سکیورٹی لینے سے انکار

Aug 25, 2015

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کے بلٹ پروف گاڑی استعمال نہ کرنے کے فیصلے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکورٹی واپس کرنے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط بھجوا دیا ہے۔اس سے قبل چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیر اعظم ہاو¿س کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے باعث بلٹ پروف گاڑی کے استعمال کی پیشکش مسترد کر دی تھی چیف جسٹس نے بلٹ پروف گاڑی استعمال نہ کرنے کے فیصلے سے متعلق رجسٹرار سپریم کورٹ کے ذریعے سیکرٹری وزیر اعظم ہاو¿س کو آگاہ کر دیا۔
سکیورٹی انکار

مزیدخبریں