سائیکلنگ فیڈریشن کے عہدیدار بلامقابلہ مقابلہ منتخب، کوکب ندیم وڑائچ صدر بن گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) یو سی آئی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق رکھنے والی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات میں اگلی چار سالہ مدت کے لئے نئے عہدیداران کا چناو اسلام آباد کلب میں گذشتہ روز عمل میں آیا جس میں کوکب ندیم وڑرائچ بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ سیکرٹری کے عہدہ پر اظہر شاہ جبکہ خزانچی کے عہدہ پر جاوید خان واضح اکثریت سے کامیاب قرار پائے۔ سینئر نائب صدر کے عہدہ پر میجر رضوان بشیر، نائب صدور کے لئے لیفٹیننٹ کرنل (ر) سعد ابن الحسن، معظم خان، بلال ارشاد، نثار احمد، ایم ہارون جنرل بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ خاتون نائب صدر کے عہدہ پر سنیٹیر روبینہ خالد بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئیں۔ ایسوسی ایٹ کی تین سیٹوں کے لئے شہزادہ بٹ، جان عالم، ایم اشتیاق مبین خفیہ بیلٹنگ میں منتخب ہوئے۔ خواتین کی دو ایسوسی ایٹ سیٹوں کے لئے مس عائشہ زمان اور مس نرگس ۔جبکہ پی آر او کے لئے سلمان صدیقی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر ہاوس نے گذشتہ میٹنگ کے منٹس کے ساتھ 2015-16ء کے سپورٹس بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی ایسوسی ایشنز کے لئے سالانہ دو لاکھ روپے فیڈریشن کی جانب سے گرانٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...