اسلام آباد (اے پی پی) سائوتھ ایشین گیمز اور اولمپک کوالیفائنگ کے ٹریننگ کیمپ کیلئے قومی آرچری ٹیموں کا اعلان کردیاگیا ہے۔ سیف گیمز کیلئے 10مرد اور 4 خواتین کھلاڑیوں جبکہ اولمپک کوالیفائنگ کیلئے ایک مرد اور ایک خاتون کھلاڑی کو منتخب کیاگیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ٹریننگ کیمپ جلد ہی اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام مرد اور خواتین قومی ٹیموں کے چنائو کیلئے ٹرائلز گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئے۔