”بے نظیر بھٹو قتل کیس“ امریکی صحافی مارک سیگل وڈیو لنک سے بیان دینے کےلئے رضامند

Aug 25, 2015

راولپنڈی(صباح نیوز) بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ اور امریکی صحافی مارک سیگل نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔ مارک سیگل امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے سے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد ہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے عدالت کے روبرو اپنی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق مارک سیگل امریکا میں پاکستانی سفارت خانے سے بیان ریکارڈ کرائیں گے اس سلسلے میں کمشنر راولپنڈی کے آفس میں خصوصی عدالت قائم کرکے ویڈیو لنک کے تمام آلات نصب کردئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بےنظیر بھٹو نے اپنے آخری ایام میں مارک سیگل کو ای میل اور خطوط لکھے تھے جن میں کہا تھا کہ انہیں اس وقت کے صدر پرویز مشرف سے جان کا خطرہ ہے۔
مارک سیگل

مزیدخبریں