فلمسازوں نے بھارتی فنکاروں کی بھیک مانگنا شروع کر دی ہے : پرویز کلیم

لاہور(کلچرل رپورٹر)مصنف،ہدایتکاراورفلمسازمحمدپرویزکلیم نے کہاہے کہ غیرقانونی طورپرنمائش پذیر بھارتی فلموں پراحتجاج تو ہم پہلے ہی کررہے ہیں لیکن اب فلمسازوں نے بھارتی فنکاروں کی بھیک مانگناشروع کردی ہے ۔ پاکستانی فلموںمیںبالی وڈاداکاروں کوکاسٹ کرنالمحہ فکریہ ہے ۔یہ فلم میکرنہیں بلکہ منی میکرہیں جنہیں اپنے ملک اورفلمی صنعت سے کوئی دلچسپی نہیں ۔میںایک عرصے سے کہہ رہاہوں کہ فلم انڈسٹری کامستقل نئی نسل کے ہاتھ میںہے لیکن نئے فلمسازوںمیں چندلوگ اپنے فنکاروں کوچھوڑکربھارتی آرٹسٹوں کوکاسٹ کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیںکہ یہاں ٹیلنٹ کافقدان ہے ۔میر ی اپیل ہے کہ وہ خداکیلئے پاکستانی ٹیلنٹ کی تضحیک نہ کریںکیونکہ یہ پاکستانی فلمی صنعت کے تابوت میںآخری کیل ہوگا۔ اگرفلمسازاسی طرح بھارت نوازی کی ڈگرپرچلتے رہے تویہ ملکی فلم انڈسٹری پرظلم ہو گا۔ بلاشبہ بعض شائقین ہندی فلموں کوزیادہ پسندکرتے ہیں ،مجھے کسی کی پسندپرکوئی اعتراض نہیں لیکن انہیں کم ازکم حب الوطنی کاخیال رکھناچاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن