لندن (سپورٹس ڈیسک ) بیجنگ اولمپکس 2008ء میں شرکت کرنے والے 11ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ دوسری بار بھی مثبت نکلے ۔تمام ویٹ لفٹرز سے میڈلز واپس لئے جائیں گے ۔انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے مطابق ویٹ لفٹرز نے ممنوعہ ادویات استعمال کی تھیں جس کی وجہ سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں ۔چین کے گولڈ میڈلسٹ کائولی ‘لیو چن ہونگ اور چن ژی شیا بھی شامل ہیں ۔بیلا روس کے اینڈری ریباکائو‘اناستاسیا نووی کووا‘قازقستان کی ماریہ گریبو وٹسکیاا ور ایریا نیکرا سووا ‘روس کے خدزیمیورت اکیواور دیمتری لپیکوف ‘یوکرائن کے نتالیا ڈیوی ڈوا اور اولہا کروبکا شامل ہیں ۔تمام ویٹ لفٹرز کو پہلے ہی ڈوپ ٹیسٹ کے نتائن آنے تک کسی بھی ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا ۔بیجنگ اولمپکس2008ء کے چار ایسے اتھلیٹس بھی شامل ہیں جنہوں نے کوئی میڈل نہیں جیتا تھا وہ بھی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں ۔تمغے جیتنے والے پانچ ویٹ لفٹرز سمیت جون اور جولائی میں پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔
بیجنگ اولمپکس2008 ئ: 3 چیمپئنز سمیت15 ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے
Aug 25, 2016