لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ میں ہالینڈ کے ووردان کلب کوچھ گول سے شکست دے دی۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کا فتح کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے ہالینڈ کے ٹاپ کے کلب ووردان کو شکست دے دی۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے تین کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے سہیل ریاض،شان ارشاد،اور دلبر حسین نے فیلڈ گول جبکہ مبشر علی،ابوبکر اور حسن انور کی جانب سے پلنٹی کارنر پر گول کیئے گئے۔
دورہ یورپ : قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کے کلب کو شکست دیدی
Aug 25, 2016