وسیم اختر کا جارحانہ انداز، ارشد ووہرا کو فون کال، ”احتیاط سے بات کرو“ میر سے سرگوشی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) میئر کراچی وسیم اختر میڈیا سے بات چیت کے دوران جارحانہانداز میں گفتگو کر رہے تھے کہ نائب میئر ارشد ووہرا کو فون پر کال آئی، فون پر انہوں نے کہا کہ میں اسے روک رہا ہوں، ہاں میں انہیں سمجھا رہا ہوں اور وسیم سے سرگوشی میں کہا کہ وسیم بہت احتیاط سے بات کرو، کل والے سبجیکٹ پر مت آنا، بھائی کا نام مت لینا، وسیم بہت کیئرفل رہو، وسیم اختر اوکے اوکے کہتے رہے۔ ارشد ووہرا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کا فون آیا، میں ان کی فول کال کیسے ٹال سکتا ہوں، ان کے وکلا مجھے پیچھے سے اشارہ کر رہے تھے کہ انہیں روکیں اور میں نے کراچی کے مسائل پر بات کی تو یہ کوئی غلط نہیں تھا۔ میں سیاسی ایشوز پر وسیم اختر کو مشورہ دے رہا تھا، میری کال ریکارڈ ہو گی، آپ چیک کر لیں۔ پریس کانفرنس میں بھائی کا لفظ نہیں کہا۔ مجھے کوئی یاد نہیں کہ ایسا کوئی لفظ کہا ہو لیکن اگر میں آپ کی تسلیم کر لوں تو غلط نہیں کہا، مجھے لندن سے فون نہیں آیا۔
وسیم اختر/ ووہرا

ای پیپر دی نیشن