اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ شوکاز نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عمران 27 اگست کو خود یا وکیل کے ذریعے ڈی آر او آفس جہلم میں وضاحت کریں۔ آپکو 23 اگست کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے متنبہ کیا گیا تھا۔ عمران وضاحت دینے میں ناکام رہے تو کیس الیکشن کمشن کے سپرد کیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر جہلم نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمشن نے عمران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
Aug 25, 2016