فیول ایڈجسٹمنٹ، جولائی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے یونٹ کمی کی منظوری

کراچی (سٹاف رپورٹر) نیپرا نے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 2.49روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔ جس سے صارفین کو27 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔ جولائی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کی۔ سی پی پی نے 2روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی لیکن نیپرا نے بجلی کی قیمت 2روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ قیمت کی کمی کا اطلاق 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا نے کوٹری کے یونٹ تھری اور یونٹ فور کو پیداواری یونٹ میں شامل نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...