پشاور: سردار سورن سنگھ کے قتل کا مرکزی ملزم بلدیو کمار انکی نشست پر ایم پی اے منتخب

Aug 25, 2016

پشاور( آن لائن ) خیبر پی کے میں صوبائی اسمبلی میں اقلیت کی خالی نشست پر پی ٹی آئی کے بلدیو کمار کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرا علیٰ پرویز خٹک کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اموراورایم پی اے سردار سورن سنگھ کے قتل کے بعد خالی ہونے والی نشست پر اس قتل میں گرفتار مرکزی ملزم بلدیو کمار کوایم پی اے منتخب کر لیا گیا،الیکشن کمیشن نے بھی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بلدیو کمار کو اسمبلی میں داخلے اور حلف برداری کو روکنے کیلے تمام آپشنز استعمال کریگی۔ یادرہے کہ سردار سورن سنگھ کو 22اپریل کے روز بونیر میںانکے گھرکے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد قتل کے شبہ میں گرفتار افراد کی نشاندہی پر پویس نے بلدیو کمار کو بھی گرفتار کیا تھا جو ابھی تک جیل میں ہیں۔

مزیدخبریں