جہلم کے خواجہ سرا تحریک انصاف میں شامل‘ ضمنی انتخاب کے امیدوار چودھری فواد کی حمایت کا اعلان دفتر کے باہر ٹھمکے‘ نوجوان نوٹ نچھاور کرتے رہے

Aug 25, 2016

جہلم (نامہ نگار) جہلم کے خواجہ سرائوں نے این اے63کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوارچوہدری فواد حسین کی مکمل حمایت اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ خواجہ سرا ٹھمکے لگا کر پی ٹی آئی دفتر کے باہر دھمال ڈالتے رہے ، پی ٹی آئی کے سینکڑوںنوجوان خواجہ سرائوں پر نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ حمایت کا فیصلہ خواجہ سرائوں کی ضلعی صدر میڈم جاناںملک کی زیرصدارت شی میل کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں خواجہ سر ا ء موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جہاںمحنت کشوںکے خلاف پالیسیاں شروع کر رکھی ہیں وہاں خواجہ سرائوں پر بھی پابندیاںعائد کر دی ہیں ، میڈم جاناں ملک نے کہا کہ پہلے سائونڈ سسٹم پر گانے لگا کر خواجہ سراء رزق حلال کما لیتے تھے موجودہ حکمرانوںنے سائونڈ سسٹم پر پابندی عائد کر کے خواجہ سرائوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قانون دان ہونے کے علاوہ اینکر پرسن اور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں