انگلینڈ: دنیا کا سب سے بڑا ایئرشپ پول سے ٹکرا کر کریش کر گیا، عملہ محفوظ رہا

Aug 25, 2016

مانچسٹر (عارف پندھیر) دنیا کا سب سے لمبا ایئرشپ ایئرلینڈر 10، 25 ملین پونڈ خرچ کر کے بنا۔ اپنی دوسری تربیتی پرواز میں اترتے وقت ٹیلی گراف پول سے ٹکرا کر کریش کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلینڈر 10 کی پچھلے ہفتے کی تربیتی پرواز ٹھیک رہی۔ گزشتہ روز بریڈفورڈ شائر میں اڑنے کے بعد لینڈنگ کے دوران ٹیلی گراف پول سے ٹکرانے کے باعث اس کی ایک سائیڈ ڈیمیج ہو گئی۔ ایئرلینڈر 10 کی یہ دوسری ٹیسٹ فلائٹ تھی۔ تین سو 2 فٹ لمبے ایئرشپ کا آگے کا حصہ زمین سے ٹکرایا۔ حادثے میں کاک پٹ کو نقصان پہنچا۔ عملہ محفوظ رہا۔

مزیدخبریں