گوجرانوالہ: غربت کی ستائی بیوہ اپنی 2کمسن بیٹیوں کو لیکر عدالت پہنچ گئی چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کرنے کا حکم

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) غربت کی ستائی بیوہ خاتون اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو لیکر عدالت پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ارم ایاز کی عدالت میں کچا فتومنڈ کی رہائشی شہناز بی بی غربت سے تنگ آکر اپنی دو بچیوں 5 سالہ سحرش اور 7 سالہ مسکان کو لیکر پہنچ گئی جہاں پر بیوہ خاتون نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسکا خاوند ڈیرھ سال قبل وفات پا گیا تھا۔ وہ اپنی بچیوں کی کفالت نہیں کر پا رہی۔ شہناز بی بی نے عدالت سے اپیل کہ حکومت ان بچیوں کی پرورش میں مدد کرے جس پر فاضل جج نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں بہنوں کو چائلڈ پروٹیکشن کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...