فرسٹ کزن سعید اللہ نیازی کا عمران خان کیخلاف اعلان بغاوت، بانی کارکنوں کا آئندہ ماہ اجلاس بلا لیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فرسٹ کزن، پارٹی کے بانی رہنما اور نیازی قبیلہ کے سربراہ سعید اللہ خان نیازی نے بانی گروپ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی کے بنیادی نظریات سے ہٹ گئے اور وہ تبدیلی کا راستہ روکنے والے اجرتی سیاستدانوں سے ہاتھ ملا چکے ہیں۔ بانی گروپ کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قوم کی امانت ہے اس میں کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے۔ عمران خان نے ایک نظریاتی جماعت کو نظریہ فروشوں کی بیٹھک بنا کر ملک میں حقیقی تبدیلی کا راستہ روکنے کی غلطی کی۔ ہم اندرون وبیرون ملک تمام نظریاتی رہنمائوں اور کارکنوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بانی گروپ کے ساتھ ملکر حقیقی تبدیلی کے اصل ایجنڈے کی تحریک میں شامل ہوں تاکہ پی ٹی آئی کو مکمل تباہی سے بچایا جا سکے۔ اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے فیصلہ کیا کہ پارٹی کے بانی اور نظریاتی کارکنوں کی مرکزی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ستمبر کے پہلے ہفتے میںاسلام آباد میں بلایا جائے جس میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...