جنرل راشد محمود کی روسی ہم منصف سے ملاقات افواج میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ماسکو(صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو ا ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر روسی جنرل نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فوج کی قربانیوں کو سراہا جنرل راشد محمود نے کارشین انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک کا بھی دورہ کیا۔ اس سے قبل جنرل راشد محمود کو وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن