لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنرل نبیل جاوید نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوراٹرز) آمنہ منیر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہائوسنگ) کا اضافی چارج دے دیا ہے اور ٹیم لیڈر انٹیگریٹڈ کمپیوٹرائزیشن سسٹم پراجیکٹ بینش فاطمہ ساہی سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اکبر نکئی سیکرٹری ایل ڈی اے و دیگر سپانسرز تعینات کر دیا ہے اور انہیں ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون شکیل بھٹی کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن لگا دیاہے اور انہیں ڈائریکٹرسی اینڈ آئی کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹرٹائون پلاننگ ندیم اخترزیدی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر کمرشلائزیشن‘ ڈائریکٹر انفورسمنٹ سلیم کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ اور ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ اسد امیر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون لگا دیا ہے۔
ایل ڈی اے میں متعدد افسروں کے تقرروتبادلے
Aug 25, 2016