لاہور (پ ر) سابق وفاقی وزیر و بلوچ رابطہ اتفاق تحریک پاکستان کے سربراہ پرنس محی الدین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات ہر گز اطمینان بخش نہیں ہیں، عالمی قوتیں بلوچستان میں حالات خراب کر رہی ہیں، سیاسی حکومتیں صرف باتوں پر بلوچستان کے عوام کو لالی پاپ دے رہی ہیں، ماضی میں صدر ضیاء کا دور بہت بہتر تھا، بے روزگاری ختم ہوئی اور امن قائم رہا انہوں نے فوج کی موجودہ کوششوں کو سراہا۔