معاشی مسائل اور تعلیم کی کمی سے لڑکیاں گھر چھوڑنے پر مجبور ہوتی ہیں:حمیدہ وحیدالدین

Aug 25, 2016

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیربرائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ معاشی ومعاشرتی مسائل اور تعلیم کی کمی کے باعث لڑکیاں گھر چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرتی مائنڈ سیٹ میں تبدیلی لائی جائے اور لڑکیوں کے ساتھ ان کے والدین کو بھی رہنمائی فراہم کی جائے۔وہ خواتین کے صوبائی کمشن کے زیر اہتمام اراضی کی وراثت کی اصلاحات، خواتین پر ان کا اثر اورپنجاب دارالامان، چیلنجز اور اقدمات کے موضوع پر ریسرچ لانچنگ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ تقریب سے صوبائی سیکرٹری بشریٰ امان،کمشن کی چیئرپرسن فوزیہ وقار‘ مشیر برائے وزیراعلی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ سلمان صوفی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں