پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے:علماکرام

Aug 25, 2016

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحفظ ناموس رسالت محاذکے زیراہتمام مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف اورآپریشن ضرب عضب وپاک فوج کی حمایت اوردہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پرعمل درآمدکوبہترکرنے کی تحریک کے لیے ایوان اقبال میں قومی یکجہتی کشمیرواستحکام پاکستان کانفرنس منعقدہوئی جس میں اہلسنت وجماعت کی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین،علماء ومشائخ اورزندگی کے مختلف طبقات کے نمائندہ افرادنے شرکت کی کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کی۔ شاہدغوری نے کہاکہ وطن عزیز کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ پاکستان مخالف نعرے لگانے والوںکوکیفرکردارتک پہنچایاجائے۔ عرفان شاہ، پیر میاں ابوبکر شرقپوری، میاں ولید شرقپوری، مفتی گل احمد، پیر جاوید سعید کاظمی، پیر کرامت شاہ، بیرسٹر وسیم الحسن، بوعلی شاہ، ڈاکٹرحسیب قادری، مولانا محمدعلی نقشبندی ودیگر نے خطاب کیا۔ عرفان شاہ نے کہاکہ اہل سنت وجماعت کی جملہ تنظیمات اورمدارس آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں