لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان نیوی وار کالج کے سٹاف کورس کے 100رکنی وفد نے گزشتہ روز قائد اعظم لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کا مقصد ریسرچ پیپرکی تیاری میں مدد حاصل کرنا تھا۔ وفد کی قیادت کیپٹن سہیل احمد عظمی اور کمانڈر ساجد حسین نے کی جبکہ ڈی جی پبلک لائبریریز پنجاب ڈاکٹر ظہیر احمد بابر اور عملہ نے سٹاف کورس کے100رکنی وفد کو خوش آمدید کہا۔وفد کو پریزنٹیشن کے ذریعے قائد اعظم لائبریری کی تاریخ سے آگاہ کیا گیا بعد ازاں 20افراد پر مشتمل4الگ الگ گروپس کی شکل میں سٹاف نے انہیں لائبریری کاتفصیلی دورہ کروایا۔
نیوی وار کالج سٹاف کورس کے وفد کا دورہ قائداعظم لائبریری
Aug 25, 2016