ملک کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا:خواجہ عمران نذیر

Aug 25, 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا آئین کے مطابق کارروائی ہوگی،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاکستان مسلم لیگ (ن)’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلیاں اور سیمینارزکا انعقاد کرے گی،پنجاب بھر کے ہسپتالوں عوام کو میعاری سہولیات کا آغاز ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں