اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سینٹ اجلاس میں کہا کہ پاکستان سے متعلق امریکہ کا موقف بہت سنجیدہ مسئلہ ہے۔ جو بھی فیصلے ہونگے ایوان کو آگاہ کیا جائیگا۔ کمیٹی کی سفارشات ڈرافٹ کر لیں۔ اتفاق ہوتا ہے تو بہت اچھی بات ہے اگر ایوان کوئی قرارداد لانا چاہے تو خیرمقدم کرینگے۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں ہماری سفارشات ایوان سے متفقہ ہونگی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سینٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو غیر مستحکم نہیں کر رہا، پاکستان نے پرامن افغانستان کے لیے تمام عالمی کوششوں کی حمایت کی ہے اور ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں 120 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا۔
شاہد خاقان