اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایوان بالا کو ریکوڈک منصوبے کے لیے مائننگ لیز سے انکار کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیتھان کاپرکمپنی کے بین الاقوامی سطح پر دعووں اور ثالثی ٹربیونل کے فیصلے کے اثرات پر ان کیمرہ بریفنگ دی ۔چیئرمیں سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو سابق وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل بھی ہیں سینیٹر سیف اللہ مگسی کی جانب سے پیش کی گئی اور ایوان میں زیر بحث لائی گئی منظور شدہ تحریک التواءپر بحث سمیٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ان کیمرہ بحث ہوگی اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو پریس گیلری سے باہر جانے کا کہا گیا جب میڈیا اور سینیٹ کا دیگر عملہ ایوان سے باہر آگیا تو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بحث سمیٹی اورریکوڈک منصوبے کے لیے مائننگ لیز کے انکار کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیتھان کاپر کمپنی کی جانب سے درج کیے گئے دعووں کی ثالثی پر بین الاقوامی سینٹ عالمی بینک برائے تصفیہ سرمایہ کاری تنازعات ،پر ثالثی ٹربیونل کے فیصلے کے اثرات سے متعلق ایوان بالا کو آگاہ کیا۔