کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی کی انڈر16ہاکی ٹیم نے انٹر ڈویژنل انڈر16ہاکی چیمپئن شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ۔سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیر پور کے نو تعمیر شدہ بخت علی ڈھوٹ ہاکی اسٹیڈیم پرمیں جاری انٹر ڈویژنل انڈر16ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں کراچی نے میر پور خاص کو صفر کے مقابلے میں7گول سے شکست دے دی ۔کراچی کے کھلاڑیوں نے کسی بھی مرحلے پر میر پور خاص کے کھلاڑیوں کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا ،کراچی کی جانب سے علیان نے ہیٹ ٹرک اسکور کی جبکہ کپتان حماد اور وہاب نے دو دو گول اسکور کیے۔